نئی دہلی،20؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے جاری ایک اخباری بیان میں بتایا گیا کہ لا کمیشن آف انڈیا نئی دہلی کے چیرمین جسٹس بلبیر سنگھ چوہان کے مطالبہ پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا ایک مؤقر وفد کل مؤرخہ ۲۱؍مئی ۲۰۱۸ء کو دن کے بارہ بجے بورڈ کے نائب صدر حضرت مولانا سید جلال الدین عمری صاحب کی قیادت میں لا کمیشن کے دفتر واقع لوک نایک بھون خان مارکیٹ میں ملے گا۔ جس میں یونیفارم سول کوڈ پر گفتگو ہوگی اور چیرمین لاکمیشن کے اس موضوع پرسوالات جاجواب بھی دیا جائے گااورانہیں یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کے نقصانات سے آگاہ بھی کیا جائیگا۔ اور ایک مسلمان کے نزدیک اسکی شریعت اور اس کا قانون کتنا اہم ہے اس پر بھی انہیں تفصیل کے ساتھ بتایا جائے گا۔
اس وفد میں مولانا سید جلال الدین عمری صاحب نائب صدر بورڈ،مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب سکریٹری بورڈ،مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب،رکن عاملہ بورڈ،مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب رکن عاملہ بورڈ، مولانا قاری محمد یعقوب خان قادری صاحب رکن بورڈ،ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس صاحب رکن عاملہ بورڈ،جناب کمال فاروقی صاحب رکن عاملہ بورڈ، ایم آر شمشاد ایڈوکیٹ صاحب رکن بورڈ، شکیل احمد سید ایڈوکیٹ صاحب رکن بورڈ،مولانا نیاز احمد فاروقی ایڈوکیٹ صاحب رکن بورڈ،مفتی محمد اعجاز ارشد قاسمی صاحب رکن بورڈ،محمد ہلال صاحب دہلی،مولانا ڈاکٹرمحمد وقارالدین لطیفی صاحب آفس سکریٹری بورڈشامل ہوں گے۔